خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے نمائندے 19 دسمبر کو یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے کیونکہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کہ انتخابات 19 دسمبر 2021 کو منقعد ہوئے تھے۔انتخابات سے لیکر اج تک خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمایندے اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم ہیں۔ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں تحصلوں کونسلوں کے اجلاس منقعد ہونگے

جس میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرنے کیساتھ ساتھ بوساعت ڈپٹی کمشنر، کمشنر، اسٹنٹ کمشنر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو تحریری خط بھی پیش کرینگے۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عزیز اللہ مروت،کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر کل بند رہینگے۔






