محکمہ بلدیات پنجاب میں تقرر و تبادلے،عمران اصغر سندھو چیف آفیسر شرقپور،محمد عثمان چیف آفیسر قصور،معیز فاروق بھوانہ،انعم معصوم سی او خانیوال تعینات

محکمہ بلدیات پنجاب میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل آفیسر ریگولیشنز میونسپل کمیٹی قصور عمران اصغر سندھو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف تعینات کردیا گیا ہے۔

ایم او آر حفیظ حسین سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر محمد عثمان کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز چنیوٹ معیز فاروق حسنین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھوانہ لگا دیا گیا ہے۔میونسپل آفیسر ریگولیشنز انعم معصوم خان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خانیوال کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button