21 پروبیشن اینڈ پیرول افسران کی تعیناتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔پروبیشن افسران حادثاتی مجرمان کی اصلاح کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔پیرول افسران پیرول پر رہا ہونے والے مجرمان کی اصلاح اور دیکھ بھال پر مامور ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق خلیل الرحمٰن کو پروبیشن آفیسر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ماہنور دختر عرفان بطور پروبیشن آفیسر سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔انوشہ فیروز پروبیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین،مصباح پروین پیرول آفیسر راولپنڈی ڈویژن،ماہنور پرویز پیرول آفیسر ساہیوال،محمد نواز کو پروبیشن آفیسر جہلم تعینات کیا گیا ہے۔سحر بتول پروبیشن آفیسر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔محمد محسن محمود پروبیشن آفیسر نارووال تعینات کیا گیا ہے۔

شہریار کو پروبیشن آفیسر پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔خالق نعیم پروبیشن آفیسر راولپنڈی،رومانہ عظیم پروبیشن آفیسر راجن پور تعینات کیا گیا ہے۔محمد ارسلان پروبیشن آفیسر رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔اقراء مصطفیٰ پروبیشن آفیسر اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔ارشد علی پروبیشن آفیسر رحیم یار خان،طلحہ حسین پروبیشن آفیسر اٹک،زاہرہ سجاد پروبیشن آفیسر سرگودھا،دل آویز دختر اشرف پروبیشن آفیسر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔آسیہ نور پیرول آفیسر ساہیوال ڈویژن،رضوانہ سرفراز پروبیشن آفیسر فیصل آباد، مریم افتخار پروبیشن آفیسر ساہیوال،طاہرہ پرویز پروبیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے ۔تمام افسران کو پری انڈکشن ٹریننگ کیلئے ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول کے سپرد کیا گیا ہے۔تمام افسران ابتدائی تربیت کے فوری بعد اپنے تعیناتی کے مقام پر جوائن کریں گے






