ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیرِ صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کارپوریشن کی جملہ جائیدادوں اور اثاثوں کی جیومیپنگ و جیو ٹیگنگ سروے کے آغاز سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ سروے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور جامعہ بلوچستان کے گورنمنٹ انوویشن لیب (GIL) کی ٹیم کے اشتراک سے انجام دیا جائے گا۔اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ فاروق لانگو، آئی ٹی آفیسر، ٹیکسیشن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ جامعہ بلوچستان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی نے جیو ٹیگنگ کے تکنیکی طریقۂ کار اور اس کے عملی نفاذ پر بریفنگ دی۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے اس موقع پر کہا کہ جیو ٹیگنگ اور اثاثوں کی ڈیجیٹلائزیشن کارپوریشن کے ریکارڈ کی شفافیت، درستگی اور مؤثر انتظام کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے ریونیو کے نظام میں بہتری، اثاثوں کی نشاندہی، تجاوزات کی روک تھام اور پالیسی سازی میں واضح سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے اس عمل کو کارپوریشن کی گورننس میں ایک بڑی اصلاح قرار دیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جیو ٹیگنگ سروے کا باقاعدہ آغاز کل سے کیا جائے گا، جس کے تحت میونسپل مارکیٹس، پلاٹس، عمارتوں، دکانوں، کھلی اراضیات اور دیگر تمام میونسپل اثاثوں کا مرحلہ وار ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے گا۔ سروے ٹیمیں موقع پر جا کر ہر یونٹ کی درست جغرافیائی لوکیشن، تصاویر اور متعلقہ معلومات کو ڈیٹا بیس میں شامل کریں گی، جس سے کارپوریشن کا ایک جامع اور قابلِ رسائی ڈیجیٹل آڈٹ مکمل ہوگا۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ شاخیں سروے ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کریں اور تمام ریکارڈ و دستاویزات بروقت مہیا کریں تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوسکے۔ مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ ہفتہ وار پیش رفت اجلاس ان کی زیرِ صدارت منعقد کیا جائے گا، جس میں سروے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اسے مقررہ وقت کے اندر حتمی شکل دی جاسکے۔
Read Next
2 ہفتے ago
*کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مٹن اور بیف ایسوسی ایشن کا اجلاس*
3 ہفتے ago
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
4 ہفتے ago
*کوئٹہ ماسٹر پلان: شہر کی توسیع اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس*
فروری 5, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس
جنوری 29, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس
Related Articles
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 27, 2025
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کی کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو
دسمبر 27, 2025




