*صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں تحفظ صارفین قانون 2025کا نفاذ*

پنجاب کیبنٹ سےکنزیومر ایکٹ2005 میں ترمیم کے بعد قانون تحفظ صارف2025 کی منظوری دے دی گئی ہے۔قانون تحفظ صارف2025 کا نفاز پنجاب کے34اضلاع میں ہو گا۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز اور چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے تعاون سے تحفظ صارف قانون 2025 کےحوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔قانون تحفظ صارف 2025 کی خلاف ورزی پر1ہزار سے 1لاکھ روپے تک جرمانہ اور فوری قانونی کارروائی ہو گی۔ قانون تحفظ صارف 2025کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں قائم ضلعی تحفظ صارف کونسل میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button