وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے تحت پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے – پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور دیہات اور سیمی اربن علاقوں سمیت تمام مراکز صحت کی بوسیدہ خستہ حال عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہوں گی- وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لئے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی-محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے-ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286،نارتھ زون کے 363 اور جنوبی زون کے 587مراکز صحت شامل ہیں -سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل انور کے مطابق وسطی پنجاب کے مراکز صحت کی 20فیصد،شمالی زون کی 28فیصد اور جنوبی پنجاب کی 25فیصد سے زائدکی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی-پنجاب بھر میں 1219مراکز صحت کو فیملی کلینکس کی شکل دینے کا کام تیزی سے جاری ہے-772یونٹس پر پلاسٹرنگ،384کی فلورنگ اور 74 ہیلتھ یونٹس کی فنشنگ تیزی سے جاری ہے-محکمہ تعمیرات و مواصلات کی خصوصی ٹیمیں تیزی سے تکمیل کے لئے سر گرم عمل ہیں -وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مراکز صحت کی فیملی کلینکس کے طور پر ری ویمپنگ پلان میں تعمیراتی معیار اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کے لئے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے-پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو نہ صرف جدید ترین کلینکس میں بدلیں گے بلکہ ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی بھی پوری ہوگی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کے دیہات کے مراکز صحت کو ایسے کلینکس میں تبدیل کریں گے جو پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی بہتر دکھائی دیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں دہلیز پر فراہم کرنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم ہوگا۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
2 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
2 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
3 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
3 دن ago





