اہلیان بلتستان اور استور کے لیے خوشخبری، شغرتھنگ-گوریکوٹ استور روڈ منصوبے کے ٹینڈرز اوپن ہو گئے

صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد کی خصوصی کاوشوں سے بین الاعلاقائی رابطہ کاری کے انتہائی اہم منصوبے شغرتھنگ-گوریکوٹ استور روڈ منصوبے کے ٹینڈرز اوپن ہو گئے۔یہ منصوبہ علاقے کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، صوبائی سیکریٹری نے اس منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے قومی مفاد کا حامل قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف صوبے کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ اس سے عوامی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور ہر مرحلے پر شفافیت کو مقدم رکھیں۔ سیکریٹری مواصلات نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے بین الاضلاعی رابطے بہتر ہوں گے، آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جس کے مثبت اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔

جواب دیں

Back to top button