وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے آسان کاروبار فنانس سکیم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کا ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں سے آسان کاروبار فنانس سکیم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں 70 ارب روپے کے بلا سود قرض دیئے گئے۔ پنجاب میں پہلی بار آسان کاروبارکارڈ اور فنانس سکیم سے 108371 بزنس پرموٹ ہوئے جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اجراء کردہ آسان کاروبارفنانس سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ پہلے مرحلے میں 4238افراد کو 16 ارب 31 کروڑ روپے بلاسود قرضے مل گئے۔ پنجاب حکومت نے آسان کاروبارفنانس سکیم میں 203خواتین انٹرپرینیورکوکاروبار کیلئے ایک ارب82 کروڑ روپے لون جاری کیے۔ ایگریکلچر سیکٹر کو 403 ارب، ٹریڈ سیکٹر کو 33.8 ارب، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو 4.27 ارب، مینوفیکچرنگ اور دیگر سیکٹرز کو 6.3 ارب روپے کے لون دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں بھی 90ارب روپے کے لون ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آسان کاروبار میں آسانی اور معاشی فروغ کیلئے 4 سپیشل سکیمیں شروع کی گئی۔شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے لئے وزیراعلیٰ آسان کاروبار کی علیحدہ علیحدہ سکیموں کا آغاز کیا گیا۔ ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ آسان کاروبار اورایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم سیز کا اجراء کیا گیا جس سے پانچ کروڑ تک بلا سود لون ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی منفرد آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت104131 کارڈزجاری کیے گئے۔آسان کاروبار کارڈ سکیم سے44ارب روپے کار یکارڈلون دیا گیا۔ وزیراعلیٰ آسان کاروبار سکیم سے چھوٹے دکاندار، گھریلوصنعتیں اور وینڈر مستفیدہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آسان فنانسنگ کا مقصدپنجاب میں کاروبار کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہے۔ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔کاروبار بڑھے گاتو مزدور کا چولہا چلے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چھوٹے بزنس بڑھنے سے اربن اکانومی فروغ پاتی ہے۔پنجاب میں کاروبار کا بہت پوٹینشل ہے، بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button