*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیرِ صدارت ’’صفا کوئٹہ” منصوبے کی پیش رفت کا اہم اجلاس*

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیرِ صدارت ’’صفا کوئٹہ‘‘ منصوبے کی پیش رفت اور شہری صفائی کے نظام میں مزید بہتری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (BPPPA) ڈاکٹر فیصل، پروجیکٹ ڈائریکٹر صفا کوئٹہ دلنواز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں شہر کی مجموعی صفائی کی کارکردگی، سینی ٹیشن سروسز میں بہتری، ٹیکنولوجی کے استعمال اور مانیٹرنگ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے کہا کہ جدید اور مؤثر صفائی نظام کوئٹہ شہر کی بنیادی ضرورت ہے، جس کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔مزید براں صفائی فیس کی وصولی کے عمل کو زیادہ شفاف اور منظم بنانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کی تیاری پر اتفاق کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے فیس ریکوری کو مؤثر بنانے کے لیے میجسٹریٹ ایم سی کیو کو صفا کوئٹہ کے ساتھ تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، تاکہ وصولی کے عمل میں قانون کے مطابق سختی اور شفافیت دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں جناح ٹاؤن اور سمنگلی روڈ کے اطراف صفائی سے متعلق مسائل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے دائرہ اختیار کی پیچیدگیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔اجلاس کے اختتام پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ہدایت کی کہ صفا کوئٹہ کی کارکردگی میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر مرحلے پر شفافیت، جوابدہی اور سروس کوالٹی کو ترجیح دی جائے، تاکہ شہریوں کو عالمی معیار کی صفائی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button