*کمشنر لاہور کا ضلع ننکانہ کے بازاروں کا دورہ، بیوٹیفکیشن پلاننگ وصفائی کا جائزہ لیا*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق ستھرا پنجاب پروگرام عملدرآمد و جائزہ کے لئے اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ننکانہ شہر کے بازاروں کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن، پلاننگ و صفائی کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے بازاروں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے پیر احمد شاہ روڑ ننکانہ کا دورہ کیا اور روڈ واشنگ، صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا معیار بہتر سے بہترین ہو رہا ہے۔کمشنر لاہور نے شہر ننکانہ کے پبلک پارکس میں جاری بیوٹیفکیشن کاموں کا جائزہ کے حوالے سے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے چندرہ کوٹ میں نرسری کا بھی دورہ کیا اور پودوں کی نگہداشت و افزائش کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ضلع کونسل کی قائم کردہ نرسری سے ننکانہ صاحب کو سرسبز بنانے کیلئے پودوں کی ترسیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شہری خدمات اور میونسپل سروسز فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شہروں کے ماڈل بازاروں پر فوکس شہر کی خوبصورتی و کاروبار میں فروغ کیلئے ہے۔

جواب دیں

Back to top button