کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور اچھرہ بازار کا دورہ کیا اور بازار کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا تفصیلا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے فساڈ ڈویلپمنٹ، انڈر گراونڈ ورک، پبلک ٹوائلٹس، ٹف ٹائلز ورک، فیچر وال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا بھی ہمراہ تھے۔ چیف انجینیر ایل ڈی اے، واسا، ایم سی ایل افسران نے جاری ترقیاتی پر آن سپوٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے اچھرہ بازار 24سو فٹ ترقیاتی ورکنگ کے فیز ون اور فیز ٹو کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو، سوئی گیس سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کام ابھی مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ اچھرہ بازار کے فساڈ ڈویلپمنٹ کو سسٹین ایبل ہونا چاہئیے، اچھرہ بازار فیز ون پر کام تیزی سے جاری ہے سیوریج، کیبل سسٹم، ٹرانسفارمر شفٹنگ پر کام ان پراگریس ہے۔ کمشنر لاہو نے اچھرہ بازار میں برک ورک کو اووآل پیٹرن سے ہم آہنگ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اچھرہ بازار کا ترقیاتی کام اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے اچھرہ بازار سمیت دیگر مارکیٹس کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کی ہدایات ہیں، مارکیٹس کی ڈویلپمنٹ و تزئین و آرائش سے شہر کی خوبصورتی و کاروبار کو فروغ ملے گا۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






