وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے میں پائیدار ترقی کی جانب اہم اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ سال جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہور مریم خان، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی ایس ایڈمن عمر مقبول سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ، معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی پر زور دیا۔اجلاس کے دوران لاہور میں نکاسی آب اور اربن فلڈنگ کے مستقل حل کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) فیز 1 اور فیز 2 کے تحت منصوبوں اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی، جبکہ بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ سال لاہور میں کامیاب فلڈ ریلیف آپریشن پر سیکرٹری ہاؤسنگ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر میں جاری اہم منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں نیلا گنبد، داتا دربار، اچھرہ بازار، ریلوے اسٹیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق سیلاب سے بچاؤ کے لیے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات زیر عمل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنائیں۔ سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن عوامی سہولت اور شہری تحفظ حکومت پنجاب کی ترجیحی پالیسی ہے اور پائیدار ترقی کے اصولوں کے تحت لاہور کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
18 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
19 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
23 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






