ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے احسن قدم کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مری میں فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی کاوش سے مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر قائم کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب نے بتایا سیاحوں کی پسندیدہ جگہ پر فوڈ اتھارٹی آفس کے قیام کا مقصد خوراک کے معیار کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنانا ہے۔ مری پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، فوڈ پوائنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا مری کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے گوشت اور دودھ کی چیکنگ کی جائے گی۔ریسٹورنٹس، کیفے، ٹی شاپس، سٹورز اور ہر قسم کے فوڈ بزنس کی انسپکشن کی جائے گی۔ خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں،ناقص اشیاء خورونوش کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔ سیاحوں کی صحت اور معیاری خوراک کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ وزیر خوراک نے کہا فوڈ بزنس آپریٹر خوراک میں ملاوٹ سے باز رہیں، قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔مری میں آنے والے سیاح اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔
Read Next
6 دن ago
شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ
1 ہفتہ ago
پنجاب میں سرکاری گندم کا اجرا شروع قیمت 3800 فی 40 کلو گرام مقرر -ڈی جی فوڈ پنجاب
جون 5, 2026
*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*
مئی 1, 2026
پنجاب میں کسانوں سے 42955بیگ گندم خرید کر لی گئی ہے-سیکرٹری فوڈ پنجاب
اپریل 26, 2026
سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کا ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز کا دورہ
Related Articles
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
مارچ 16, 2026
پنجاب میں یکم سے21رمضان تک نگہبان دسترخوان پر26لاکھ سے زائد افراد افطار کر چکے ہیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی
مارچ 12, 2026
پندرہ دنوں کے دوران اوور چارجنگ پر پنجاب میں 6ہزار 471 دکانیں سیل،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
مارچ 9, 2026


