گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی سفارش پر گلگت بلتستان کابینہ کے مزید پانچ وزراء کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی ہے اور انہیں باقاعدہ قلمدان بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔گورنر گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان پانچوں وزراء کے قلمدانوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سید توقیر مہدی کو محکمہ پانی و بجلی، محمد دلپذیر کو محکمہ داخلہ، پولیس و جیل خانہ جات، امان علی کو محکمہ سکول ایجوکیشن، انور علی کو محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک و فشریز جبکہ اسد شفیق کو محکمہ معدنیات، صنعت، لیبر و تجارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اسد شفیق کو ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن کا اضافی قلمدان بھی تفویض کیا گیا ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
18 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
2 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
4 دن ago






