محکمہ ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ،پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایم ڈی واسا ڈی جی خان جواد کلیم اللہ کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔رمیض ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ایم ڈی واسا ڈی جی خان کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

تقرری کے منتظر احد ڈوگر کی خدمات ایم ڈی واسا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔جنھیں ڈی ایم ڈی فنانس تعینات کیا گیا ہے۔






