کمشنر لاہور مریم خان کاڈی ایچ کیو ہسپتال قصور اور رکن پورہ سیالی روڈ کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب ہدایات کے مطابق کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے لاہور ڈویژن مختلف اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہسپتالوں کی ڈیپ کلیننگ اور ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے ضلع قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور اور رکن پورہ سیالی روڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں طبی نگہداشت پروٹوکولز، جامع صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی قصور آصف رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نے ایمرجنسی وارڈ، خواتین وارڈ سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہسپتال میں موجود افراد سے مفت ادویات کی فراہمی و طبی عملے کے روپے بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ فسیلیٹیز کی ڈیپ کلیننگ کے بعد صفائی صورتحال کو باقاعدگی سے قائم رکھا جائے، ہسپتالوں کی روٹین صفائی ہسپتال اوقات سے پہلے مکمل ہونی چاہئیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات، ادویات فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں کمشنر لاہور نے ستھراپنجاب کے تحت صفائی جائزہ کیلئے رکن پورہ سیالی روڈ قصور کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رورل ایریاز کی صفائی و نالیوں کی ڈی سلٹنگ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے کریں، سڑکوں کے کنارے کوڑے کے ڈھیر نہ لگنے دیں ون ٹائم سب کو کلیر کروائیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ شیڈول کے مطابق ہر ایریا صفائی پر مکمل فوکس کریں اور پبلک فیڈبیک ضرور لیں۔ انہوں نے کہا کہ رورل و اربن ایریاز میں صفائی کا یکساں معیار قائم ہونا چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button