محکمہ بلدیات پنجاب نے اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سید علی عباس بخاری ڈائریکٹر جنرل کمپلینٹ اینڈ انکوائریز پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ڈیٹا کولیکشن فرمائش علی سے ڈی جی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔اقبال فرید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات کر کے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ ایم کی خالی آسامی کا چارج بھی دے دیا گیا ہے

۔زوہیب افضل میونسپل آفیسر ریگولیشنز حاصل پور کو چیف آفیسر ٹرنڈا سوائے خان ،ضلع رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔زوہیب افضل کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ سمابہ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔






