میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے بلدیہ عظمٰی کراچی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو جلد بہتر بنانے کا حکم دیا ہے اس حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں

متعلقہ ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی اسپتالوں میں تعینات عملے کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، ڈاکٹر حوریہ محترمہ سوبھراج، ڈاکٹر مہوش، ڈاکٹر فیصل، اور ڈاکٹر عظمیٰ پر مشتمل ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل کمیٹی 10 دن میں رپورٹ پیش کرے گی لانڈھی میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر کو مردہ خانے دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے غفلت برتنے پر محکمہ میڈیکل کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاونٹس راشد سبزواری کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔






