آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوا۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک ہفتے میں مشاورت کی جائے گی اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام جلد بھیج دیا جائے گا ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آزادکشمیر میں آیندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور انتخابات کو آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدرانہ بنانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تعیناتی کیلیے تحریک کرنے کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو مکتوب لکھا تھا جس کے تناظر میں ملاقات ہوئی
Read Next
3 دن ago
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
3 دن ago
الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں سے کامیاب امیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
2 ہفتے ago
پنجاب سے10 الیکٹرک بسیں اور15کلینک آن وہیل آزاد جموں و کشمیر بھیجی جائیں گی،مریم نواز
2 ہفتے ago
آزاد کشمیر الیکشن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب انتخابات 3 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔
2 ہفتے ago
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سےاجلاس
Related Articles
پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر انتخابات کیلئے تمام 45 حلقوں میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی..
4 ہفتے ago
*پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے جیالے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا*
جون 28, 2026
آزادکشمیر الیکشن…کاغذات نامزدگی کیلۓ 23 جون تک توسیع…پولنگ 27 جولائی کو ہی ہو گی..ترمیمی شیڈول جاری
جون 18, 2026


