پنجاب حکومت کا صوبہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑا اقدام-سرکاری محکموں میں پیٹرول، ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے-آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی-فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سےمستثنیٰ قرار ،نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پٹرول پمپس کے لیے این او سی کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی۔ کسی بھی نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ‘گرین انرجی’ کا فروغ ترجیح ہے۔این او سی حاصل کرنے والے نئے 170 پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار۔31 شہروں میں 170نئے پیٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10، خانیوال، بہاولنگر میں 9 نئے پیٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند کیا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



