ٹاٶن میونسپل کارپوریشن 1 مکی شاہ سکھر کا عام اجلاس ٹاؤن چیئرمین محمد دین راجپوت کی صدارت میں منعقد

ٹاٶن میونسپل کارپوریشن 1 مکی شاہ سکھر کا پانچواں عام اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ٹاؤن چیئرمین محمد دین راجپوت صاحب نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہوا۔

آغاز میں پیپلز پارٹی سکھر سٹی کے صدر مشتاق سرہیو صاحب کی ہمشیرہ، یوسی وائیس چیئرمین چوہدری اظہر حسنین کی ہمشیرہ اور کونسل کی لیڈی ممبر شازیہ انتظار کے شوہر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس کے بعد کونسل سے سابقہ بجٹ اجلاس کی توثیق لی گئی۔

اجلاس میں ٹائون کی حدود میں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر چھوٹے موٹے معاملات کو ٹائون انتظامیہ کی جانب سے بھتر انداز میں سر انجام دینے پر میمبر ان کونسل کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ٹیکس ریکوری اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ الجھے ھوئے معاملات میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سے بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاقِ کیا گیا ٹریڈ ٹیکس کی وصولی کے حوالے طے شدہ ٹیکس میں عام دکانداروں پر بوجھ کم سے کم ڈالنے کے حوالے سے اظہر چوھدری ثاقب راجپوت شمیم اختر اور فرید صدیقی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو ٹریڈ لائسنس اور دیگر معاملات کو آئندہ اجلاس میں رکھے گی، اپنی وسعت کے حساب سے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر پلاننگ کیجائے گی، آمدنی بڑھانے کیلئے سروے کیا جائے گا، شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں اور تمام ممبران نے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ شھر کی بہتری کے لئے ٹائون کے تمام ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رھیں گے۔

بحث کے بعد پیش کردہ قراردادیں اکثریت سے منظور کر لی گئیں۔

دعا کے بعد اجلاس کی کارروائی اختتام پذیر ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button