وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے گوجرانوالہ کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،گوجرانولہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے گوجرانولہ کے ممبران اسمبلی نے ملاقات کی، بعد ازاں وزیر ہاؤسنگ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم، ممبران صوبائی اسمبلی خرم شہزاد ورک اور عرفان بشیر موجود تھے،سیکرٹری کوآرڈیننیش برائے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر افسران نےوزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو گوجرانولہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا،ممبران اسمبلی کی جانب سے ڈویژن بھر میں امن و امان اور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافے بارے تجاویز دی گئیں، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کی زندگی میں آسانیاں ہوں گی، نئے پارکس اور سڑکوں کے جال سے شہریوں کے مسائل میں واضح کمی آئے گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے وزراء کو ممبران اسمبلی اور پارٹی ورکرز سے براہ راست رابطے کی ہدایت کی گئی ہے، عوامی نمائندوں کی سفارشات کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنایا جائے گا،یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو گوجرانولہ ڈویژن کے امور کی نگرانی بارے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button