چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام رزلٹ مینجمنٹ سسٹم(RMS) کے حوالہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، رکن الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف، ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی ملک حامد صدیق و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے تعاون سے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام انتخابات 2026 کے نتائج کو منظم اور بروقت انداز میں مرتب کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت انتخابی نتائج کو حلقہ وار، پولنگ اسٹیشن وار دیکھا جا سکے گا۔ اس جدید نظام کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، درستگی اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کو صاف، شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بنانے کے لیے جدید آئی ٹی کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے انتخابی انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو کرانے کا اعلان
2 ہفتے ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
3 ہفتے ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
3 ہفتے ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
3 ہفتے ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
اگست 11, 2026
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
اگست 5, 2026




