وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ کا لانچ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔ چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو گھر بیٹھے ہی چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر مریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے کی مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
1 دن ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
3 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
3 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
Related Articles
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
5 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
1 ہفتہ ago



