وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےانجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں جدید آئی ٹی سسٹم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جدید ڈیجٹل سسٹم کے اجراء پر یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر تمام شرکت دار اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خوشی کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں دیگر صوبوں سے سبقت لے رہا ہے۔ ہم عمران خان کے وژن کے مطابق اداروں کو خود کفیل اور خود مختار بنانے کی طرف گامزن ہیں۔ ہم تعلیم کے شعبے میں مقدار کی بجائے معیار پر توجہ دے رہے ہیں، ہم معیار کو بہتر بنا کر اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لئے تیار کر رہے ہیں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اب ایک آپشن نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہے بن گئی ہے، ہم تمام شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل پر کام کررہے ہیں۔ ہم نے ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت کے ذریعے دو سو ارب کا سرپلس حاصل کیا، جب حکومت میں آئے تو اربوں روپے بقایاجات کا بوجھ تھا جس کو ہم نے خاطر خواہ حد تک کلئیر کردیا، اگلے بجٹ میں یونیورسٹیز کے پنشن کے تمام بقایاجات کلئیر کئے جائیں گے۔مالی خود کفالت کے لئے یونیورسٹیز کو اختیارات دے رہے ہیں، یونیورسٹیز مالی خود کفالت پر خصوصی توجہ دیں، یونیورسٹیز اس مقصد کے لئے اپنے اثاثہ جات کا موثر استعمال یقینی بنائیں۔ہماری حکومت نوجوانوں پر بھر پور سرمایہ کاری کر رہی ہے، مواقع ہم فراہم کریں گے، نوجوان ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ نوجوانوں کے لئے پیغام ہے کہ وہ زندگی میں مثبت سوچ اور رجحانات کو فروغ دیں، منفی سوچ اور رجحانات تباہ کن ہیں، بحیثیت قوم ہم نے مثبت رجحانات کو فروغ دینا ہے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
1 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
2 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
2 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
2 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
Related Articles
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
4 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے ایل سی ایس، پی یو جی ایف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
1 ہفتہ ago


