لاہور(بلدیات ٹائمز)پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے پی ایف سی شیئر میں 5 ارب 36 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد 229 بلدیاتی اداروں کو پہلی مرتبہ سپیشل پرپز گرانٹ کے طور پر 10 ارب روپے میں سے جولائی کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔یہ ماہانہ گرانٹ مجموعی طور پر83 کروڑ33 لاکھ روپے جاری کی گئی ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کو اس گرانٹ سے رواں مالی سال ایک ارب 9 کروڑ روپے ملیں گے۔پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے پی ایف سی شیئر میں اضافہ کے لئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیر خزانہ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن کا کردار اہم ہے۔بلدیاتی اداروں کا صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت سالانہ پی ایف سی شیئر 35 ارب 50 کروڑ روپے تھا جو بڑھا کر 40 ارب 86 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔جولائی 2024 کے پی ایف سی شیئر 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کیا گیا ہے جو اس سے قبل ماہانہ 2 ارب 95 کروڑ 87 لاکھ روپے جاری ہو رہا تھا۔اس طرح ماہانہ پی ایف سی شیئر میں 44 کروڑ 38 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 17 کروڑ 22 لاکھ روپے جاری ہو رہے تھےمحکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے مالی سال 2024۔25 کے پہلے پی ایف سی شیئر میں اضافہ کے ساتھ 19 کروڑ 81 لاکھ روپے کا اجراء کیا گیا ہے۔صوبہ کی 11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 63 لاکھ روپے، ضلع کونسلز کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے جبکہ 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا ماہانہ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکومتوں کے نظام کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے پی ایف سی شیئر میں کیا گیا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے اس سے قبل ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کے کئی سال بعد اضافہ کے ساتھ رواں مالی سال بلدیاتی اداروں کو 10 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ بھی ملنی شروع ہو گئی ہے ہر ماہ 83 کروڑ33 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے۔اس گرانٹ کو Special purpose grant کا نام دیا گیا ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*
21 گھنٹے ago
الیکشن کمشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
22 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ لاہور میں کرپشن کا بازار گرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل ماڈل ٹاؤن کے زیرِ سایہ عملہ کرپشن کے بغیر کام نہیں کرتا،متاثرہ شہریوں کا احتجاج
23 گھنٹے ago
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کاتحصیل شاہکوٹ، سانگلہ ہل اور ننکانہ صاحب میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ
1 دن ago
*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا نارووال اور شکرگڑھ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا دورہ*
Related Articles
ستھرا پنجاب کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب،سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود،ڈی جی عمر جاوید،سی ای او شہریار عارف خان نےپرچم کشائی،کیک بھی کاٹا گیا
4 دن ago
*ADB Country Director Emma Fan Leads Delegation in Meeting with Secretary Local Government*
5 دن ago
*اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے زید بن مقصود سےملاقات*
5 دن ago


