نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اور ان کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز نے صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ( سی این ایف) کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس فورس کی پچھلے سال پنجاب حکومت نے منظوری دے کر کام کا آغاز کر دیا تھا۔ اس فورس کے قیام کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری پاک آرمی کو بھی کریڈٹ جاتاہے جس نے اس کو بنانے میں ہر ممکنہ مدد کی۔ اس فورس کے سربراہ کے طور پر بہادر نڈر اور مختلف محاذوں پر خدمات انجام دینے والے بریگیڈیئر مظہر اقبال کو منتخب کیا گیا جنہوں نے ادارے کا چارج لینے کے بعد باقاعدہ انتظامی کا شروع کردیا اور دیگر نئے افسران کی تقرریوں کے بعد منظم اور بہتر انداز میں کام کرنے کا عزم کیا۔ پہلے مرحلے میں فورس کے اعلی افسران کو انٹی نارکوٹکس فورس نے ملک میں منشیات کی صورت حال ادروں کے کردار اور زمہ داریاں، قانونی تقاضے، منشیات کے نئے رحجانات اور سمگلنگ کی صورتحال پر چند ہفتوں کی تربیت اور ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ بعد میں فورس کے دیگر شعبوں کو افعال بناننے کے لیے نئے جوانوں کو بھارتی کرنے کے عمل کا آغاز کیا گیا۔ تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ اس فورس کا افتتاح صوبہ کی وزیر اعلی محترمہ مریم نواز نے کیا۔ جس میں صوبائی وزراء ، مختلف اداروں کے سیکرٹریوں، ممبران اسمبلی، منشیات کے خلاف کام کرنے والے افراد سمیت جوانوں کے اہل خانہ نے بھرپور شرکت کی۔۔اس فورس کے قیام سے مجھے اس بات کا علم نہیں کہ کوئی خوش ہو نہ ہو لیکن جتنی خوشی کا اظہار اور میرے جذبات ہیں میں بیان نہیں کر سکتا کیونکہ میری 38 سال کی منشیات کے خلاف جدو جہد کو مزید تقویت ملی ہے اور میں نے ذاتی طور نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے سامنے اور پیچھے رہ کر بہت سا کام کیا۔وزیر اعلی محترمہ مریم نواز نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ صوبہ پنجاب پہلا صوبہ جس نے معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے نئے ادارے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بنیاد رکھی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر مجھے بے حد مسرت ہوئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پاکستان اور پنجاب کے نوجوان کا مستقبل محفوظ نظر آرہا ہے۔ ڈی جی سی این ایف بریگیڈئرمظہرنے نہایت کم عرصے میں ایک بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر کے دکھائی جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سی این ایف فور س کی باڈی لینگویج سے نظر آتا ہے کہ پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ پاکستان کی آبادی 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں منشیات سے بچانا ہے۔ آبادی تب ہی ملک کی طاقت بنتی ہے جب منشیات سے دور ہوکر تعلیم اور صحت پر توجہ دے۔ فورس کے قیام پر میں بہت خوش ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔ فورس کے ذریعے جلد پورے پنجاب سے منشیات کا خاتمہ ہوگا۔ جب میں نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تو والدین کی طرف سے درخواستیں آئیں کہ ہمارے بچوں کو منشیات سے بچایا جائے۔ المیہ ہے کہ منشیات ہر گلی، محلے، یوینورسٹیوں اور ہ سکولوں تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ منشیات کے کنٹرول کے لئے ایک سپیشلائزڈ فورس کا قیام نا گزیر تھا۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین لوگوں کو سو فیصد میرٹ پر سیلکٹ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام ڈویژن میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس فنکشنل ہو چکی ہے اوربہت جلد تمام اضلاع میں سی این ایف فنکشنل ہو جائے گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 850 جوان و افسران سیلکٹ ہوے۔ سی این ایف کا حصہ بننے والے تمام افسران اور جوانوں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جیسے ہر بیماری کا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوتا اسی طرح جرم کا خاتمہ ایک ہی فورس سے نہیں ہو سکتا۔ بڑی آبادی کے مسائل کے حل کے لئے ایک سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹس کی ضرورت تھی۔پنجاب میں کوئی بھی مشکلات آتیں ہیں تو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا جاتا ہے، جس پر وہ تمام کام چھوڑ کر ایک کام کی طرف ہو جاتے ہیں۔ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف پیرا جیسا ادارہ قائم کیا ہے۔ پیرا نے لاہور ڈویژن کے اندر کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں ہر مسئلے کے خاتمے کے لیے سپیشلائزڈ فورسز قائم کررہے ہیں۔پنجاب پولیس میں ایک سپیشلائزڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے چند ہفتوں میں کرائم پر کنٹرول کیا ہے۔ سی سی ڈی کی وجہ سے کرئمینل معافیاں مانگ رہے اور مساجد میں اعلانات کررہے ہیں۔سی سی ڈی کی بدولت پورے پنجاب میں کرائم کی شرح نیچے جارہی ہے۔ بعض اضلاع میں روزمرہ ہونے والے کرائم بہت کم ہوگئے ہیں۔ بڑی آبادی میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹ کی اشد ضرورت تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گلی محلے اور شہروں کو منشیات پاک کریں گے۔ کسی خاندان میں ایک بھی منشیات کا عادی جوان پورے خاندان کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ پرامید ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان گلی، محلوں، ڈسٹرکٹ، شہر اور پورے صوبے سے منشیات کے زہر کو نکال باہر پھنکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو لالچ اور کمزوری نہ د کھانے کی ہدایت بھی کی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے آنے والے نسلوں کو بچانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پرامید ہوں اور دعاگو ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اپنے ملک اور پنجاب کا فخر بنے گی۔اب پنجاب میں مسائل پر مصلحت نہیں ہوگی بلکہ حل ہوگا، سی این ایف کے کندھوں پر نسل کو بچانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔
اس عمل کو یقینی بنانے اور بھرپور معاونت فراہم کرنے میں مسعود مختار سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس اور ان کے دیگر افسران کا اگر ذکر نہ کروں تو یہ مہم مکمل نہیں ہوگی۔





