ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار سکیم کا دورہ، تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زینت بلاک، بدر بلاک اور ہما بلاک کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر مجتبی عرفات اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال ٹاؤن کے 8 بلاکوں میں آپریشن کیا گیا ہے، تمام بلاک کلیئر ہو نگے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار میں کے اور ایل بلاک کا بھی دورہ لیا۔ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثر احمد شاہ اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ فراز احمد نے آپریشن بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف ایکشن پر شہریوں نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے سکیموں کی شکل بہتر ہو رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری ایل ڈی اے سکیموں میں بنائی گئی تجاوزات از خود ختم کر دیں۔گھروں کے باہر گرین بیلٹس روڈ لیول پر کی جائیں۔پارکنگ کے لیے شیڈز اور تھڑے بنانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں شہری واپس بلڈنگ لائن تک خود جا رہے ہیں، جو خوش آئند ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دونوں سکیموں میں آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button