واسا لاہور کا 34.4 ارب بجٹ، آمدن 19 ارب روپے متوقع،ایم ڈی واسا کی ڈی جی ایل ڈی اے کوبریفنگ

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا کے امور بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں واسا کے تمام سیکشنز کی کارکردگی اور ریونیو جنریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے تفصیلی بریفنگ دی۔

واسا لاہور نے خود کو مالی طور پر مستحکم ادارہ بنایا ہے۔ واسا کا رواں مالی سال کا بجٹ 34.4 ارب، واسا ریونیو جنریشن میں 19 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرے گا۔واسا نے واٹر سپلائی اور سیورج کی مد میں گزشتہ سالوں کی نسبت ریکارڈ 60 فیصد زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے۔واسا نے مالی سال 22-23 میں 9 ارب جبکہ مالی سال 23-24 میں 14.5 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کو ریکوری مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ واسا رواں مالی سال میں صوبائی دارالحکومت کے 60 سے زائد اہم مقامات پر واٹر سپلائی اور سیورج سکیموں پر کام کرے گا۔رواں مالی سال میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کی 9 سکیموں پر کام کرے گا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کی جاری مون سون سیزن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے واسا مکمل تیار ہے، شہر میں 21 سے زائد مقامات پر فیلڈ کیمپس قائم ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے کاشف عمران، ڈائریکٹر فنانس واسا اطہر محمود اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button