وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بھاٹی گیٹ اور داتا دربار کے توسیعی منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے داتا دربار سے موہنی روڈ تک مجوزہ ڈیزائن اور روٹ کا پیدل جائزہ لیا. شہریوں کی کثیر تعداد نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو دیکھ کر شیر شیر کے نعرے لگائے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ کے گرد توڑ پھوڑ کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور ،ثقافتی مرکز ہے، اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پارکنگ کے مسائل کا تدارک اور تاریخی مقامات کے حسن کو نئی جہت سے لاہور کی کشش میں اضافہ ہوگا۔ بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی سہولت اور دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔شدید ٹریفک دباؤ اور بے ہنگم تاروں اور پارکنگ مسائل نے اندرون لاہور کے حسن کو متاثر کیا ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
9 گھنٹے ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا اداروں کی آپریشنل استعداد بڑھانے کیلئے جدید مکینیکل گاڑیوں کی فراہمی*
3 دن ago
باغات اور گرین بیلٹس کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف
3 دن ago






