وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا پنجاب کو جدید مشینری اور گاڑیوں سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔چھٹے فلیٹ کے تحت محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے مجموعی طور پر 13 جدید مشینری و گاڑیاں متعلقہ اضلاع کو روانہ کی گئی ہیں۔ جدید مشینری کی فراہمی سے ننکانہ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی سمیت متعلقہ واساز کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک واسا پنجاب کو 301 جدید مشینری اور گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔ واسا کو سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے سیور سکشن، سیور جیٹنگ، وہیل ایکسکیویٹر اور ونچ مشینری فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے مسائل کے تدارک میں مدد ملے گی۔ جدید آلات کی فراہمی سے واسا کے فیلڈ آپریشنز میں رفتار، استعداد اور مؤثریت میں مزید اضافہ ہوگا۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی، بہتر وسائل اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے واسا کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ جدید مشینری کی مرحلہ وار فراہمی سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں واسا کے آپریشنل نیٹ ورک کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کو جدید وسائل سے لیس کرنے کا مقصد شہریوں کو سیوریج اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی عمر فاروق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا چوبُرجی میں زیرِ تعمیر اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے کا دورہ
4 دن ago
صوبائی وزیر بلال یاسین کی الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
5 دن ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کا ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے ہمراہ لاہور کے مختلف پارکوں کا دورہ*
7 دن ago
لاہور،سی کیٹیگری کے 314 پارکس کی بحالی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
7 دن ago






