کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس نادر ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا اور مبصرین نے انسداد پولیو مہم کیلئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور کے جی پی ایس مائکروپلان کے تحت انسداد پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور انسداد پولیو کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ایپ کے استعمال کو خوش آئند قرار دیا۔ ایپ کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے روز کی پولیو مہم میں چند ٹیموں کو ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آئی ہے جس پر کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن فیلڈ ٹیموں کو ایپ استعمال میں مشکل پیش آئی ہے انکو فورا راہنمائی فراہم کی جائے، پولیو ٹیمیں 5 سال کی عمر کے تمام بچوں کا ریکارڈ فیلڈ میں ساتھ رکھیں اور تمام افسران اور پولیو ٹیم انچارجز انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلیے مکمل فوکس کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم مستقل معزوری سے بچاؤ کی مہم ہے، پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے، انسداد پولیو قومی فریضہ ہے اس میں غفلت قومی فرض سے غفلت ہے، پولیو ٹیمیں جانفشانی سے کام کریں، والدین اور شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، دو پولیو قطرے ہر بچے کیلئے ضروری ہیں۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس،رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کارڈز۔رمضان دسترخوان ۔ستھرا پنجاب۔بیوٹیفکیشن سکیمز کا جائزہ
2 دن ago
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے فیلڈ مانیٹرنگ اور مربوط اقدامات کی بدولت بسنت کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رہی
1 ہفتہ ago
لاہور میں پتنگوں و ڈور کے 2ہزار 2سو 76 سیل پوائنٹس کو خرید و فرخت کی اجازت دی گئی ہے،کمشنر مریم خان
2 ہفتے ago
*پتنگوں،ڈور کی خرید و فروخت کی چیکنگ۔کمشنر لاہور مریم خان فیلڈ میں متحرک*
2 ہفتے ago
*محفوظ بسنت و بلڈنگز سیفٹی اقدامات/کمشنر لاہور کی اہم ہدایات جاری*
Related Articles
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
2 ہفتے ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 ہفتے ago



