وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق *“اپنی چھت اپنا گھر”* منصوبہ صوبے بھر میں لاکھوں خاندانوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر آئندہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے خاندانوں سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی

اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے گھر مکمل کرنے پر خصوصی تحائف بھی پیش کیے۔ایک مکان مالک نے جذباتی انداز میں کہا کہ *“کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم بھی اپنے گھر کے مالک بنیں گے، یہ سب مریم نواز شریف صاحبہ کی بدولت ممکن ہوا”۔*مستفید خاندانوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ گھر مکمل کرنے والے خاندان *پروگرام کے ایمبیسیڈر* ہیں۔ اور مشورہ دیا کہ وہ مزید مستحق خاندانوں کو بھی اس منصوبے کی افادیت سے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔گھروں کو خوبصورت بنانے پر مالکان کو سراہا اور کہا کہ *“جلد ایسے خاندانوں کو انعامات دیے جائیں گے جنہوں نے اپنے گھروں کے فساڈ کو بہترین انداز میں مکمل کیا ہے”۔*سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہر اس خاندان تک پہنچنا ہے جو اپنے گھر کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے۔ان کے مطابق *“ہر ایک گھر، پروگرام کی کامیابی کی روشن مثال ہے”۔*وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جب سیکرٹری ہاؤسنگ نے مستفید خاندانوں سے ملاقات کی تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان دیدنی تھا۔





