اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے افسران، اقلیتی برادری کے رہنماؤں اور ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا۔
میں ڈپٹی سی ای او اورنگزیب، ذوالقرنین حیدر، الطاف انصاری، ایم پی اے طارق گل، یونین لیڈرز اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بین المذاہب کے عملی مظہر اور ہم آہنگی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کو قومی پرچموں اور یکجہتی کے پوسٹرز سے سجایا گیا ۔اس موقع پر سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ ہماری اقلیتی برادری ملکی ترقی اور خوشحالی میں برابر کی شریک ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی رنگ، نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرتی ہے۔ اقلیتوں کا قومی دن بھائی چارے، رواداری اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے، جو ایک مضبوط اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔






