*ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل ماڈل ٹاؤن کا تفصیلی دورہ*

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں شہر کی میونسپل سروسز میں نمایاں بہتری کے لیے علی الصبح دوروں کا مؤثر سلسلہ جاری ہے۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی اور انتظامی خدمات کا بنیادی جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ چیف آفیسر ایم سی ایل، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن اور دیگر اہم عہدیدار موجود تھے۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحصیل کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے بہار کالونی، لیاقت آباد اور پنڈی راجپوتاں سمیت دیگر اہم علاقوں کا دورہ کیا اور واسا حکام کو ڈرین کی صورتحال بہتر بنانے کی سخت ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ کلین لاہور مشن کے تحت شہر بھر میں صفائی آپریشنز مسلسل جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی میں کوئی کسر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے تاکید کی کہ شہر کے انتظامی امور کی بہتری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button