وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کامریدکے کا اچانک دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مریدکے کا اچانک دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے اور تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب ایجنسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مریدکے کی مختلف آبادیوں میں صفائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے خالی پلاٹوں میں کوڑا جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ذیشان رفیق نے مختلف گھروں میں دستک دے کر اہلخانہ سے فیڈبیک حاصل کیا۔ شہریوں نے اپنے علاقوں میں مزید بہتری کیلئے صوبائی وزیر کو تجاویز بھی دیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی کے اہداف حاصل کرنا مشکل ہے۔ ہمیں خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے کی روایت کو خیرباد کہنا ہوگا۔ اپنے دورے میں ذیشان رفیق اسسٹنٹ کمشنر آفس بھی گئے جہاں اے سی مریدکے نے انہیں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز کی حاضری کی سپاٹ چیکنگ لازمی طور پر کی جائے۔ کسی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ مینجنگ ڈائریکٹر کو رپورٹ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب سے منسلک افسران فیلڈ کے باقاعدگی سے دورے کریں اور تفصیل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button