صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں اور سیف سٹی سنٹرکا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی سمیت صفائی،لنگر،سبیلوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ کی کوارڈ نیٹر،ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق،ڈی پی او فواد احمد،چودھری تہور حسین تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈ منسٹریٹر ایم سی خرم حمید،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،اے سی پنڈی بھٹیاں محسن اقبال ڈھلوں بھی انکے ساتھ تھے۔صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ فوارہ چوک،امام بارگاہ حسین پورہ حافظ آباد،امام بارگاہ مردان شاہ اور چوک سراجاں پنڈی سمیت محرم جلوسوں کے مختلف روٹس کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خدمت کی سیاست کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں،محرم،عید یا کوئی بھی تہوار حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ماضی کی نسبت بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر تمام صوبائی وزراء اور سرکاری افسران محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت نے نہ پہلے کبھی اپنے پنجاب کی عوام کو تنہا چھوڑا، اور نہ اب کسی موقعہ پر تنہا چھوڑیں گے ماضی کی نسبت اس سال محرم الحرام میں جلوسوں،مجالس کے شرکاء اور عزاداروں کے لیے لنگر،مشروبات کی سبلیوں،سکیورٹی،صفائی سمیت دیگر تمام سہولیات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا گیا ہے اور حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے موقعہ پر مثالی انتظامات دیکھے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے جلوسوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر نے سیف سٹی سنٹر کے دورہ کے موقعہ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے محرم جلوسوں،مجالس اور اہم مقامات کی مانیٹرنگ کے سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے صوبائی وزیر کو محرم الحرام کی سکیورٹی،سبیل کیمپوں،لنگر،صفائی ستھرائی،ریسکیو اینڈ میڈیکل سہولت سمیت انتظامات بارے بریفنگ دی۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کی کوارڈ نیٹر،ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ حافظ آباد ایک پر امن ضلع ہے یہاں کے لوگوں اور تمام مکاتب فکر اور ہر مسلک کے افراد میں بھائی چارہ،اخوت اور رواداری اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگ محب وطن اور امن پسند ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سر براہی میں پنجاب بھر کی طرح حافظ آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کیے گئے ہیں
Read Next
8 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، منیب الرحمٰن، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
1 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
4 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
4 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
4 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
5 دن ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
5 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
5 دن ago



