مردان(نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان کے ترقیاتی کاموں میں فنی عملہ کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے ناقص میٹیریل استعمال کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا اور اس کار خیر میں حصہ لیتے ھوئے مساجد کو بھی نہیں بخشا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان کے ترقیاتی کاموں میں بلدیہ کے فنی عملہ کی نااہلی اور ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے ناقص میٹیریل کا استعمال کرکے مساجد کی سولرائزیشن میں خرد برد کرتے ھوئے عوامی ادارے میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا ھوا ھے۔ محکمہ انٹی کرپشن خیبرپختونخوا پشاور نے اطلاع پاکر باقاعدہ انکوائری شروع کر کے تحصیل لوکل فنڈ اور صوبائی ترقیاتی فنڈ میں خرد برد کرنے ، ناقص میٹیریل استعمال کرنے اور غیر قانونی طور پر غیر معیاری کام کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ھوئے بلدیہ مردان سے مساجد کی سولرائیزیشن سکیم میں شامل فنی عملہ کی تفصیل اور انکو چھان بین کیلئے طلب کرلیا ھے جس سے بلدیہ مردان میں کھل بلی مچ گئی ھے اور اس سکیم کے مرکزی کردار تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر نے خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارنے شروع کر دئے ہیں۔ محکمہ انٹی کرپشن نے جن ملازمین کو چھن بین کےلئے طلب کیا ھے ان میں نوید خان گنڈہ پور سابق ٹی ایم او, منیر خان سابق ٹی او آئی, نگار النبی ATOI , سیف اللہ SE, مفتی عبد الستار ٹھیکیدار ، دانش سبحان ٹھیکیدار اور ایم ڈی کنسٹرکشن امان اللہ شامل ہیں۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ عملہ اور ٹھیکیداروں کو تین دن کے اندر ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ یہ انکوائری مردان کی مختلف مساجد میں 5 کے وی اور 3 کے وی سولر سسٹم کی غیر معیاری اور ناقص میٹیریل کے استعمال سے متعلق زیر سماعت ھے جب کہ مردان بلدیہ میں دیگر گھپلوں کی کئی انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں۔
Read Next
1 دن ago
صوبائی حکومت سنجیدگی سے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی اقدامات کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
1 دن ago
احساس رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 12 ہزار 500 روپے کی فراہمی آٹھویں روزے تک ہر صورت مکمل کی جائے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا
1 دن ago
*خیبرپختونخوا،پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 140 ارب سے زائد کے 42 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری*
2 دن ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری*
2 دن ago
میئرپشاورحاجی زبیر علی اور میئر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا
Related Articles
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا حکومت سےمذاکرات ناکامی یا منسوخی کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ کرنے کا فیصلہ
3 دن ago
لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان،خیبر روڈ کے دونوں اطراف مکمل بند
4 دن ago
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا میئر پشاورحاجی زبیر علی اور میئر مردان حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا
5 دن ago



