صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ 3 ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسکہ شہر میں 12 میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، جس میں مواصلات اور سیوریج کے علاوہ گرینڈ تفریحی پارک کی تعمیر ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جدید مشینری، واٹر سپلائی اور اسٹریٹ لائٹس کی سپلائی کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈسکہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور انہیں کے دیرینہ مسائل حل ہونگے۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 ڈسکہ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ڈسکہ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبے پر کام کی پراگرس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 8 کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار روپے کی لاگت سے سمبڑیال روڈ پر 15 سو فٹ طویل سیوریج لائن کی بحالی، میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ڈسپوزل اسٹیشن پر تمام پمپنگ یونٹس کی تبدیلی اور پاور فیکٹر کی تنصیب، 126 ایل این ڈی لائٹس کی تنصیب، سالڈ ویسٹ کی مشینری کی مرمت اور مین ہول کور کی اسٹوریج شامل ہے اور یہ اسکیم 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ 19کروڑ 23 لاکھ روپے 3 آٹھ کیوبک میٹر کے کمپیکٹر، واٹر ٹرک سپرے سسٹم، 4 منی ٹپر، 10 کیوبک میٹر ایک ڈمپ ٹرک، 3 ٹریکٹرز، ایک ویکیوم سوویئپر،157ہینڈ کارٹ، 180 پوائنٹ 8 کے کوڑے دان اور وہیکل ٹریکنگ سسٹم کی فراہمی کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ سالڈ ویسٹ میشنری کیلئے 3 پارکنگ شیڈز، واشنگ ریمپ، مین گیٹ، چار دیواری، ٹف ٹائلز ، ایڈمن بلاک اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر 3 کروڑ 40 لاکھ پر لاگت آئی ہے ۔ 6 کروڑ 53 لاکھ روپے کی لاگت سے برکت ٹاؤن روڈ، جمشید روڈ اور شیلر روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے اسٹیڈیم روڈ پر ٹرنک سیور ڈالنے کے بعد روڈ کی اسفالٹ کی جاری ہے۔ ڈسکہ شہر سے بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹی کے زون ون اور ٹو میں ڈرینج سسٹم میگا پراجیکٹ پر 40 فیصد سول ورک مکمل کرلیا گیا اس منصوبے کو گریویٹی فلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے نکاسی آب کیلئے الیکٹریکل یا مکینیکل آپریشن کی کاسٹ کی بچت ہوگی اس منصوبے کی تکمیل پر مجموعی طور پر 77 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ شہر کے باسیوں کا درینہ مطالبہ تھا کہ شہر میں اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کی جائے۔انہوں نے کہا کہ 142 اسٹریٹ لائٹس پولز، 298 اسٹریٹ لائٹس، بمعہ چار ٹرانسفر اور 31 ہزار فٹ کیبل کی تنصیب کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اگست کے آخر ہفتے تک 15 کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈسکہ کو روشن کرنے کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ 8 کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت سے عوامی روڈ کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ شہر کے باسیوں کیلئے شہباز شریف فیملی پارک کی توسیع و امپرومنٹ پر 32 کروڑ 18 لاکھ روپے، غنی پورہ روڈ اور شہاب پورہ روڈ ڈسکہ بحالی و امپرومنٹ پر 53 کروڑ 97 لاکھ روپے، جامکے روڈ اور پسرور روڈ کی امپرومنٹ و بحالی پر 32 کروڑ 18 لاکھ روپے کے پی سی ون جمع کروا دیئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹو اپروول کے بعد منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
3 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
Related Articles
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
1 ہفتہ ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago



