شہریوں کو ہسپتالوں میں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ہسپتالوں کے سیفٹی آڈٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے آگ بجھانے والے آلات اور فائر ہائیڈرینٹس کی فعالیت کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا عامر لیاقت اور ریسکیو 1122، واسا، سی اینڈ ڈبلیو اور سول ڈیفنس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ مریضوں کے بحفاظت انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جس میں سائرن بجنے کی صورت میں شہریوں کو محفوظ راستے سے باہر نکالنے کا طریقہ کار دکھایا گیا۔ عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ریسکیو 1122 شہر کے تمام ہسپتالوں کا جامع سروے کر کے فائر ہائیڈرینٹس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے، جبکہ واسا کو آلات کی فوری تنصیب اور لیسکو ٹیموں کو بجلی کی سپلائی چیک کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سدباب کیا جا سکے۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کی آزادانہ نقل و حرکت ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تمام محکمے عوامی خدمت کے جذبے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور حفاظتی انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام طبی مراکز کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے تاکہ شہریوں کو مکمل محفوظ طبی ماحول فراہم کیا جا سکے، اور انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر ہسپتالوں کے ایمرجنسی ریسپانس پلان کو مزید جدید اور مؤثر بنا رہی ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




