رمضان المبارک ”نیکیوں کا موسم بہار“بن کر سامنے آگیا، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جانب سے رمضان نگہبان دسترخوان سجانے پر اظہار تشکر کیا گیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ رمضان نگہبان دسترخوان آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس مظا ہرہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کے لاکھوں مہمانوں نے سجے سجائے نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا-مختلف دسترخوان پر قورمہ، بریانی،روح افزاء، پکوڑوں،سموسہ اور دیگر لوازمات سے تواضع کیا گیا-مخیر افراد اور اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 300سے زائد نگہبان دستر خوان شروع ہوگئے- لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آبادمیں پہلا روزہ افطار کرنے روزہ دار پہنچ گئے، خوشی کا سماں ہے-راولپنڈی، بہاولنگر،بہاولپور میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں نے پہلا روزہ افطار کیا-چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی ہزاروں افراد نگہبان دسترخوان پر مریم کے مہمان بنے- اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں نگہبان دسترخوان پر ہزاروں روزہ داروں نے افطاری کی-کوٹ ادو، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کی بھرپور تواضع کی گئی-مری، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور نارووال میں اعلیٰ افسران نے بھی روزہ داروں کے ساتھ نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا-پاکپتن، راجن پور، رحیم یارخان اور ساہیوال میں نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کرنے کے لئے ہزاروں افراد پہنچ گئے-وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپور، بھلوال اور سرگودھا میں نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کا رش،اخوت کا شاندار مظاہرہ ہے-لاہور میں بھی مختلف مقامات پر مخیرحضرات اور اداروں کی معاونت سے نگہبان دسترخوان کھل گئے،لاکھوں روزہ داروں نے افطاری کی-رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں لوگوں کی آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار تشکرکیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے، ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago




