وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کی سینٹ کا پانچواں اجلاس منعقدہوا. وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے پہلی دفعہ کسی یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر سجاد بارکوال، سیکرٹری اعلٰی تعلیم کے علاؤہ وائس چانسلر اور سینٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں سینٹ کے گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف سٹیٹیوٹس کی بھی منظوری دے دی گئی. اجلاس کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی کاموں، انتظامی معاملات، درپیش مسائل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان 2018 میں قائم کی گئی تھی۔ اس وقت یونیورسٹی کے تحت مختلف پروگراموں میں 1308 سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں، یونیورسٹی ایم ایس/ایم فل کے پانچ پروگرام، 18 ڈگری پروگرام اور 21 ڈپلومے پیش کر رہی ہے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی سرکاری جامعات میں مالی نظم و ضبط، مالی خود انحصاری، تعلیمی معیاری کی بہتری اور جدید تحقیق کے فروغ کی ضرورت پر زور۔ سرکاری جامعات کی ڈگریوں اور کورسز کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دی جائے، یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کی جابز مارکیٹ میں کھپت کی شرح کو بہتر بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ کی یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کے لیے ترجیحات کا تعین کرنے اور بلاتاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت، اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں، گومل یونیورسٹی اور ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کے مابین اثاثہ جات کی تقسیم کے مسلئے کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے خط!
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی
4 دن ago
مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
5 دن ago
ہزارہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
6 دن ago
ڈبلیو ایس ایس پی میں شفاف احتساب، آزادانہ آڈٹ اور کمپنی کیڈر ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی درخواست
Related Articles
ضم اضلاع پر نئے ٹیکس اور خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل قبول، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دوٹوک مؤقف!
6 دن ago
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا کے غیرمنصفانہ،غیر مجازانہ،غیر دانشمندانہ فیصلے بلدیاتی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ*
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے پشاور پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی کے وفد کی ملاقات
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا میں واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی ماڈل کو مرحلہ وار اتھارٹی میں تبدیل کرنے،ملازمین کے مستقل سروس اسٹرکچر کے قیام کے حوالے سے درخواست
1 ہفتہ ago

