پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا میں مفلوج بلدیاتی نظام کی فعالیت، مطالبات کی منظوری، صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار مسائل کے حل میں وعدہ خلافی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کیطرف سے بار بار ملاقات مقامی حکومتوں کے مسائل پر ملاقت منسوخی پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا ہنگامی اجلاس سٹی میٹروپولیٹن پشاور میں زیر قیادت مئیر پشاور حاجی زبیر علی، مئیر مردان حمایت اللہ منعقد ہوا جس میں ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چیئرمین لکی مروت عزیز اللہ مروت، ہارون صفت ‘چیئرمین تحصیل پشتخرہ، زیشان غزنی خیل چئیرمین تحصیل لنڈی کوتل خیبر،سعید احمد باچا چیئرمین ثمر باغ دیر پایان،مئیر کوہاٹ قاری شیر زمان، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن انتظار خلیل، ارباب وصال، جاوید آفریدی، ضیا الرحمن، سعود خان، احسان اللہ احسان، ثمر گل، پرویز خان، ملک نوارلبصر سمیت صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی وجہ سے محمود خان دور حکومت میں مقامی حکومتوں کو مفلوج کیا گیا اور اج تک صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتیں مفلوج ہے باوجود صوبائی حکومتوں کے وعدوں کے کسی وعدے پر پی ٹی صوبائی حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا۔ حمایت اللہ مایار مئیر مردان و صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام سے ہی عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل سروسز فراہمی ممکن ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے پی ٹی آئی محمود خان دور حکومت میں ترامیم کرکے مقامی حکومتیں مفلوج کردی گئی جس کے بعد لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے متعدد بار احتجاج ریکارڈ کیے مختلف ادوار میں صوبائی حکومتوں کیساتھ مذاکرات ہوئے ہر احتجاج کے بعد صوبائی حکومتوں کیساتھ مذاکرات ہوئے جس میں سابق وزیر اعلی محمود خان، سردار علی آمین گنڈاپور نے نے متعدد بار وعدے کیے مگر کسی وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ موجودہ حکومت کیطرف سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیساتھ مذاکرات کی پشکش بار بار کی گی مگر ہر دفعہ وزیر اعلی سہیل آفریدی کیساتھ ملاقات منسوخ کی گئی۔ گزشتہ احتجاج پر صوبائی حکومت کیطرف سے کمشنر پشاور نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیساتھ تین یوم کے اندر اندر ملاقات کی یقین دہانی کرائی مگر اج تک، وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے متفقہ فیصلے کے بعد مئیر مردان حمایت اللہ مایار، مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اعلان کرتی ہے کہ 3 مارچ 2026 بروز منگل سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتی ہے۔ اس اجتجاجی دھرنا میں خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں بلدیاتی نمایندے شرکت کرتے ہوئے افطار و سحر صوبائی اسمبلی کے سامنے کیا جائیگا۔ مئیر پشاور نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، عہدیداروں و اہل پشاور سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔






