ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلوے محمد حنیف گل سے ریلوے لاہور ڈویژن میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آگاہی مہم علاج معالجہ کی سہولیات، سمیت دیگر امور کے حوالے سے اے این ایف پنجاب اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے وفد نے ملاقات کی۔ میجر نذیر ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف، کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، اسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف ڈاکٹر ماریہ علی، ڈاکٹر صائمہ ڈی ایم او اور وائس چیئرمین ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب سید محسن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔پاکستان ریلوے، اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب مشترکہ طور پر ریلوے کے زیر انتظام تعلیمی اداروں، ورک شاپ ملازمین کے لیے کونسلنگ پروگرام سمیت آگاہی مہم شروع کریں گے۔ ڈویژنل سپرٹینڈنٹ محمد حنیف گل نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ انتہائی اہم ہے جس کے استعمال سے نہ صرف ملازمین میں کام کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے بلکہ ادارہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتا۔ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نوجوان نسل سمیت سوسائٹی کو منشیات سے پاک کرنے کے نیک کام کے لیے بھرپور حصہ لے گا۔
Read Next
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
2 ہفتے ago
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
دسمبر 16, 2025
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 12, 2025






