خیبرپختونخوا، پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 52 ارب سے زائد کے 32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر تعلیم کے شعبے میں اہم منصوبوں کی منظوری،خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم تعلیمی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔مانسہرہ شہر میں لڑکوں کے لیے ڈگری کالج کی منظوری : مانسہرہ شہر میں ایک ڈگری کالج قائم کیا جائے گا، جس سے علاقے میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھے گی۔یارہ خیل مرغز ضلع صوابی میں سرکاری پرائمری سکول (جی پی ایس) اور سرکاری گرلز پرائمری سکول (جی جی پی ایس): صوابی کے یارہ خیل مرغوز میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے پرائمری سکولز کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد بنیادی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔خیبر پختونخوا کے 6 ماڈل سکولوں کے قیام کی ریوائز سکیم کی منظوری،کرک، ہری پور، چارسدہ، ہنگو، بٹگرام، بنوں میں 6 ماڈل سکولوں کے قیام کی ریوائز سکیم کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ اسے جلد سے جلد فعال بنایا جائے تاکہ طلبا کو اس کے اثرات جلد سے جلد حاصل ہوں۔ان منصوبوں سے ہزاروں طلباء مستفید ہونے کی امید ہے اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین پشاور رنگ روڈ پر انڈر پاس کی منظوری،دارالحکومت کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت،رنگ روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے سے صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کی امید ہے، جو سب سے مصروف راہداری پر بلا تعطل سفر کو یقینی بنائے گی اور سفر کے مسائل کو حل کرے گی۔یہ صرف سفر کے دورانیے کو کم کرے گا بلکہ مسافروں کے لیے آسان اور محفوظ سفر کو بھی یقینی بنائے گا۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی چودھویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کے 18 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جس کی کل لاگت 17 ارب روپے ہے جس میں 8 فیزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں۔ یہ منصوبے صوبے بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر تبدیل کریں گے دور دراز علاقوں تک رسائی بہتر ہوگی، سفر محفوظ اور اقتصادی خوشحالی آئے گی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے ہدایت پر لکی سے حکلا تک 26.6 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ ایک اہم منصوبہ منظور ،لکی سے حکلا تک 26.6 کلومیٹر لمبی لنک روڈ کا پروجیکٹ، جس کی لاگت 6163 ملین روپے ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ایک اہم انفراسٹرکچرل منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت لکی سے حکلا تک سڑک کی تعمیر سے علاقے میں سفر کے دورانیے میں کمی آئے گی اور لوگوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی۔منصوبہ اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا کیونکہ یہ علاقے میں رسائی کو بہتر بنائے گا اور تجارت و صنعت کے مواقع کو بڑھائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع ملے گے اور صوبے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا جناب اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوئے۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے لوکل گورنمنٹ، روڈز، ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق 32 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

جواب دیں

Back to top button