چھٹی کے روز بھی سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے شہر کے 6 مختلف مقامات پر سہولت آن دی گو بازاروں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،گلشن راوی ، شادمان ،مادر ملت،فیصل ٹاون ، رائے ونڈ اور مانگا منڈی میں زیر تعمیر سہولت آن دی گو بازاروں کا دورہ کیا، ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ، ڈائریکٹر پراجیکٹ روشن ضمیر نے بریفنگ دی،اس موقع پر کنسلٹنٹ پرائس کنٹرول مقصود احمد بھی ہمراہ تھے، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور افسران کو مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 15 مقامات پر سہولت آن دی گو بازار جدید طرز پر بنائے جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں سات بازاروں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی،بازاروں میں یکساں طرز تعمیر ،صاف ستھرا ماحول اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
3 دن ago
بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل
3 دن ago
محکمہ سروسز پنجاب نے شعبہ تعلیم کے 50 انتظامی سربراہان کو گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
4 دن ago


