پشاور( بلدیات ٹائمز)صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ھے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی 131 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی اکثریتی بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں سے محروم ہیں اور انکے بچے بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں اور ان TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کو دوکانداروں نے آدھار دینا بند کر دیا ھے ۔ ملازمین اپنے بچوں کی سکول کی فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور مالک مکانات نے ملازمین کو کرایہ جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مکانات خالی کرنے کے نوٹس دے دئے ہیں۔ ملازمین اور پنشنرز 5,6مہینوں کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔کیا حکومت وقت کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو انکی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کرے اور کیا ایک اسلامی ریاست کے ملازمین اور پنشنرز حکومت کی موجودگی میں بھیک مانگیں۔یہ کہاں کا انصاف ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، قیصر کامران ڈیرہ اسماعیل خان ، حافظ کریم داد بنوں ، بلال خادم ڈیرہ اسماعیل خان ، شیر زمان ٹانک، کامران ظہیر ٹل ، بشیر باچہ لاچی کوہاٹ، سخی باچہ کوہاٹ، شاد خان چارسدہ ، لقمان نوشہرہ ، بشیر احمد بٹگرام اور دیگرنے بلدیاتی اداروں کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بلا تاخیر خاطر خواہ گرانٹ کی منظوری دی جا کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو مشکلات سے نکالا جائے۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور رنگ روڈ ناردرن سیکشن پیکج ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب
4 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے اہم ملاقات
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات
6 دن ago
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 14واں اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس!
2 ہفتے ago
بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز دیرینہ مسئلہ حل نہ ہوا توہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ شروع کریں گے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 ہفتے ago



