وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی اوگرا کا آفس قائم کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی معیار اور صحیح مقدار کی دستیابی ممکن ہوسکے۔ گلگت بلتستان میں اوگرا کا آفس نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی معیار اور مقدار سمیت گلگت بلتستان کیلئے متعین کوٹے میں کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں صارفین کو بھی ایل پی جی کے معیار اور قیمتوں کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش ان تمام مسائل کے حل کیلئے اوگرا کا آفس قائم کیا جائے گا جس کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ اوگرا آفس کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثات اور ہیوی گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں پرائیویٹ کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں بھی ایمرجنسی رسپانس سنٹرز قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش ان کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
7 گھنٹے ago
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے گلگت میں 50 بستروں کے امراض قلب کے ہسپتال کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری
1 دن ago
وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس
1 دن ago
*وزیراعلیٰ امجد حسین نے گلگت شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا*
4 دن ago
گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلٰی امجد حسین
Related Articles
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ اور مختلف سولر توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
1 ہفتہ ago


