کمشنر لاہور کا نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے لکشمی چوک، قرطبہ چوک، نابھہ روڈ، جیل روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے لکشمی چوک، قرطبہ چوک، نابھہ روڈ، سپریم کورٹ رجسٹری روڈ، جیل روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ 74ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی۔ 7 مقامات پر 55 ایم ایم سے زیادہ ہوئی ہے۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ اب تقریباً رک چکی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا ٹیمیں فیلڈ میں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں۔ نکاسی آب کیلئے تمام علاقوں پر یکساں فوکس ہے۔ اکثر جگہ سے نکاسی آب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام مین روڈز اور ان سے منسلک سب روڈز کو کلیر کیا جارہا ہے۔ تمام انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے۔ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام سورنگ پوائنٹس، جمع بارشی پانی نکاسی کیلئے ضروری مشینری مکمل صلاحیت سے کام کررہی ہے۔ واسا کی ایمرجنسی ریسپانس کیمپس اور فیلڈ سٹاف نکاسی آب کیلئے شہر میں متحرک ہے۔ کمشنر لاہور نے واسا سکرز مشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس سے نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو مکمل نکاسی آب ہونے تک مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سورنگ پوائنٹس و نشیبی علاقوں پر مکمل فوکس ہے۔ افسران فیلڈ میں مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button