پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مثال تمام اداروں سے اوپر ہے جو کم وسائل کے باوجود بلاتعطل آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔بلال یاسین

وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی محدود اور کم وسائل کیساتھ صوبہ بھر میں معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی محدودوسائل کیساتھ صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے وزیر خوراک نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کے استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے 30 مزید نئی گاڑیاں آپریشن سکواڈ میں شامل کرنے جا رہے ہیں۔بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 2 مرحلوں میں 70 گاڑیاں پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیموں کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مثال تمام اداروں سے اوپر ہے جو کم وسائل کے باوجود بلاتعطل آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کے استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے 30 مزید نئی گاڑیاں آپریشن سکواڈ میں شامل کرنے جا رہے ہیں۔ 2 مرحلوں میں 70 گاڑیاں پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیموں کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں مارچ سے اب تک 3 لاکھ 25ہزار 39 فوڈ پوائنٹس، یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 905یونٹس کو بند،35ہزار 743 کو 42کروڑ 67لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، پنجاب میں خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف 359 مقدمات درج کروائے گئے، مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی اشیاء کا معیار جانچنے کے لیے 6366 سے زائد سیمپل لیبارٹری میں بھجوائے گئے، ملاوٹی خوراک کو تلف کرنے کی بات کی جائے تو فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اب تک 2 لاکھ 27ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ، 5لاکھ 68 ہزار کلو ناقص گوشت،2 لاکھ لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کیں، 50ہزار لٹر ناقص پانی، 33ہزار کلو جعلی مصالحہ جات، 32ہزار لٹر آئل، 13ہزار کلو دالیں تلف کر کے 1لاکھ 82ہزار کلو سے زائد خام مال ضبط کر لیا، اس ادارہ کی مثال تمام اداروں سے اوپر ہے جو کم وسائل ہونے کے باوجود بلاتعطل آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، فوڈ سیفٹی آفیسرز دن ہو یا رات، گرمی ہو یا سردی،چھٹی ہو یا تہوار،عید ہو یا رمضان ہر موقع پر فرض کی ادائیگی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اشیاء خورو نوش کی چیکنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، علی الصبح کہیں آپکو ناکہ بندیاں نظر آئے گی اور کہیں رات گئے جعلسازی کرنے والوں کے ٹھکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے۔ بلال یاسین نے مزید کہا کہ پنجاب کے شہروں میں آنے والے دودھ،گوشت اور دیگر اشیاء خورو نوش کی روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی جا رہی ہوتی ہے۔ ریگولر چیکنگ کیساتھ ساتھ سرپرائز وزٹ، سیمپلنگ، میڈیکل، اور موبائل فوڈ لیب کے ذریعے خوراک کے معیار کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہوتی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ اس کو ہمیشہ عاصم جاوید صاحب جیسے ایماندار، محنتی اور ویژنری آفیسرز ملے، انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم 30 مزید نئی گاڑیاں آپریشن سکواڈ میں شامل کرنے جا رہے ہیں،2 مرحلوں میں 70 گاڑیاں پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیموں کے حوالے دی گئیں ہیں،۔

جواب دیں

Back to top button